ان ایبلرز اور علی بابا ڈاٹ کام میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

دنیا بھر میں پاکستانی پروڈکٹس کی ڈیمانڈز ہوگی اور اس کے ساتھ پاکستان میں بہت سارے بزنس کو مواقع پیدا ہوں گے

لاہور: (پریس ریلیز) ان ایبلرز اور علی بابا ڈاٹ کام میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط۔ تفصیلات کے مطابق ان ایبلرز اور علی بابا ڈاٹ کام کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ان اینبلرز کے ہیڈ آفس میں ہوئے جس پر سی ای او ان اینیبلرز ثاقب اظہر اور کنٹری ہیڈ مسٹر سونگ نے دستخط کئے۔ اس موقع پر ثاقب اظہر کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ پہلے بھی قومی خدمت میں کوشاں ہے اور موجودہ ایم او یو بھی ایک ملکی خدمت ہے جس کے تحت پاکستانی لوگ اپنی مصنوعات عالمی منڈ ی میں علی بابا کے اوپر بیچ سکیں گے جس سے ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہو گی ہماری خوش قسمتی ہے پاکستان میں علی بابا نے ہم پر اعتماد کیا ہے مسٹر سونگ کنٹری مینیجر علی بابا کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بنا ہوا سامان پوری دنیا کی مارکیٹ میں سیل ہوتا ہے اس بات کہ خوشی ہے کہ ان ایبلرز کے ساتھ مل کر پاکستان میں کام ہو گا۔ثاقب اظہر کا مزید کہنا تھا کہ اس مفاہمتی یاداشت سے لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button