عمران حکومت کو گرا کر بڑی غلطی کی گئی، جاوید انتظار
ملکی معیشت عالمی مالیاتی اداروں کے زیر تسلط ہیں ، چیئرمین آزاد عوام تحریک
اسلام آباد ( پ ر)عمران حکومت کو گرا کر بڑی غلطی کی گئی،تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا نقصان ہوا۔روپے کی قدر میں کمی اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ۔عام انتخابات بارے حکومتی کنفیوژن اعتراف جرم ہے ۔شہباز حکومت اس وقت عمران حکومت کی ناقص کارکردگی کے بوجھ تلے دب چکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین آزاد عوام تحریک جاوید انتظار نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت عالمی مالیاتی اداروں کے زیر تسلط ہیں۔سمال انڈسٹریز کے فروغ ،زرعی اصلاحات اور درآمدات اور برآمدات کے تجارتی توازن سے معاشی غلامی سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔