عوامی مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جائیں ، سائرہ افضل تارڑ
پنڈی بھٹیاں(نمائندہ خصوصی)نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ مسلم لیگ ن حافظ آباد کے ضلعی صدر چوہدری محمد بخش تارڑ اور پاکستان مسلم لیگ کے سابق ایم این سے میاں شاہد حسین بھٹی نائب صدر مسلم لیگ ن شہباز خان یوسفزئی پی پی کی 71 پاکستان مسلم لگ کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری شعیب شیفق آرائیں سمیت سینئر لیگی قیادت نے آج منگل کے روز تحصیل پنڈی بھٹیاں مونسپل کمیٹی پنڈی بھٹیاں میں حلقہ پی پی کی 71 کے عوامی مسائل کو سنا اور موقع پرعوامی مسائل کو حل کرنے کا حکم دیا جن سے عوام کے بنیادی حقوق میں شامل صحت اور حلقے میں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے انتظامیہ کو شہر کی صفائی بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔
سائرہ افضل تارڑ نے پنڈی بھٹیاں میں بے نظیر انکم سپورٹ کے دفتر کا دروہ بھی کیا اور خواتین سے ان کے مسائل کو بھی سنا اور پروگرام سے وابستہ غریب اور مستحق خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کا حکم دیا انشاء اللہ ہر منگل کو متحرمہ سائرہ افضل تارڑ پنڈی بھٹیاں میں عوامی مسائل کو سنا کریں گی اور مسائل کو فوری حل کیا جائے گا۔