جامعہ رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی میں شیخ الحدیث سیمینار کا انعقاد

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) علامہ عبدالرشید قریشی کی دینی خدمات نا قابل فراموش ہیں، نصف صدی سے زائد منصب تدریس پر فائز رہے، آپ علوم عقلیہ و نقلیہ میں مہارت تامہ رکھنے کے ساتھ خانقاہ گولڑہ شریف کے انتہائی عقیدت مند تھے ان خیالات کا اظہار مقررین نے تنظیم علماء ضیاء العلوم کے زیر اہتمام شیخ الحدیث علامہ عبد الرشید قریشی علیہ الرحمہ کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقدہ شیخ الحدیث سیمینار میں کیا۔

سیمینار کا انعقاد علامہ پیر سید حسین الدین شاہ کی زیر صدارت ہوا، شیخ الحدیث علامہ عبدالرشید قریشی 1982 سے جامعہ رضویہ ضیاء العلوم میں تدریس کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔سیمینار میں علامہ کی علم دین کی ترویج و اشاعت کے لیے شب و روز انتھک محنت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔آپ کے تلامذہ پاکستان،برطانیہ ,جنوبی افریقہ ,ملائشیا سمیت دنیا بھر میں دین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔سیمینار میں پاکستان بھر اور آزاد کشمیر سے ہزاروں علماء و مشائخ نے شرکت کی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button