غلام سرور اور واثق قیوم نے این اے 59 میں پہلی دفعہ بجلی، گیس، پانی، سڑکوں اور پلوں کے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے، حیدر مہدی

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر غلام سرور خان کے فوکل پرسن NA59 حیدر مہدی راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین ہمارے ترقیاتی منصوبوں پر اپنی سیلفیاں بنا کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ہم نے پورے NA59 کی ہر یوسی میں 50 پچاس لاکھ کے فنڈز سے بجلی کے پولز اور ٹرانسفارمرز نصب کروائے جبکہ اڈیالہ روڈ پر کہکشاں واٹر سپلائی کا کام بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جبکہ چکری روڈ کی توسیع کا کام بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور شاہ کاف پل کا کام مکمل ہو چکا ہے اسکے علاوہ کلیال دھمیال روڈ، گرجا روڈ اور اس پر بننے والا پل کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے جبکہ چکری روڈ کے پانی کے مسئلے پر مکمل سروے کروا کر 49 کروڑ کی خطیر لاگت کے منصوبے کا افتتاح کیا جس میں یوسی موہری غزن، دھمیال اور لکھن میں واٹر سپلائی سکیم شامل تھے جس پر گزشتہ روز ہمارے سیاسی مخالفین نے 48 کروڑ کے انہی منصوبوں پر فنڈز کے اجراء کا اعلان کر کے اپنی سیاسی بصیرت کی کمی کا واضح ثبوت دیا ہے یہ تمام منصوبے جن میں کچھ مکمل ہو چکے ہیں اور کچھ کا کام جاری ہے غلام سرور خان اور واثق قیوم عباسی کی جانب سے حلقے میں عوامی خدمت کا ثبوت ہے۔عوام ایسے شعبدہ بازوں کو جانتی ہے جو پی ٹی آئی کے منصوبوں پر تصاویر بنوا کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button