شہری پر قاتلانہ حملہ ‘تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل

لاہور(کرائم رپورٹر) شہری نوید احمد پر قاتلانہ حملہ ،تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل ۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ اس وقت پر پیش آیا جب نوید احمد گھر سے بازار کے لئے نکلے چار افراد نے اندھادھند فائرنگ کردی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ نوید احمد کی سابقہ بیوی کی جانب سے کروایا گیا اور حملے کو ڈکیٹی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ نوید احمد کو ان کے بچوں سمیٹ جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہورہی تھی جس پر انہوں نے پہلے ہی پولیس کو آگاہ بھی کر رکھا تھا لیکن پولیس تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ ذرائع کے مطابق شہری پر حملہ کرنے والے ایک منظم گینگ چلا رہے ہیں ۔ شہری کے اہلخانہ نے حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل بھی کر رکھی تھی مگر ابھی تک کسی عہدیدار نے ان سے رابطہ نہیں کیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button