لاہورچڑیا گھر انتظامیہ کا ڈیڑھ لاکھ میں شیر فروخت کرنے کا فیصلہ

سفاری چڑیا گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے جانوروںکی فروخت کا انکشاف

لاہور( بیورو رپورٹ)لاہور کے سفاری چڑیا گھر میں جنگل کا بادشاہ شیر بھینس سے بھی سستا فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے،ایک شیر کی قیمت صرف ڈیڑھ لاکھ روپے ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور کے سفاری چڑیا گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے جانوروںکی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ جہاں جنگل کا بادشاہ بھینس سے بھی سستا 1.5 لاکھ روپے کی قیمت میں فروخت ہو رہا ہے۔سفاری چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق اگست کے پہلے ہفتے میں 12 شیر فروخت ہوں گے جس میں 9 شیر اور 3 شیرنیاں شامل ہیں، جبکہ گزشتہ سال 14 شیروں کو فروخت کیا گیا تھا۔ جانوروں کی فروخت سے متعلق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سفاری چڑیا گھر میں اضافی شیروں کو رکھنے کی جگہ نہیں۔
ان شیروں کو نیلامی کے دوران نجی ہاﺅسنگ اسکیمز یا جانور پالنے کے شوقین افراد کو بیچا جائے گا۔ ایک اندازے کے مطابق لاہور کے سفاری چڑیا گھر میں ایک سال میں 10 سے 12 شیروں کی پیدائش ہوتی ہے۔ایک سو بیالس ایکڑ رقبے پر پھیلے اس لاہور سفاری چڑیا گھر میں یوں تو کافی جگہ ہے تاہم اخراجات کو پورا کرنے کیلئے انتظامیہ ان شیروں کی فروخت پر انحصار کرنے لگی ہے۔رپورٹ کے مطابق شیر ایک روز میں آٹھ سے نو کلو گوشت کھا لیتے ہیں،یہ شیر افریقین نسل کے ہیں۔ اس وقت اس سفاری چڑیا گھر میں موجود شیروں کی تعداد چالیس ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button