یونیورسٹی آف سیالکوٹ نے سیلاب متاثرین کے لیے ہزاروں خیمے اور اور مختلف اشیاء ضروریات روانہ کر دیں

سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی) یونیورسٹی آف سیالکوٹ نے بدترین سیلاب اور بارشوں کی تباہ کاریوں سے متاثرہ ہموطنوں کے لیے ہزاروں خیمے اور پانچ ٹن کی امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کر دی۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف سیالکوٹ نے اپنا بیس کیمپ تونسہ شریف میں بھی لگا رکھا ہے جو ضلع راجن پور فاضل پور ڈیرہ اسمعیل خان اور رجھان کے لئے کام کر رہا ہے۔ چیئرمین بورڈ آف گورنر فیصل منظور اور یونیورسٹی آف سیالکوٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد ریحان یونس نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی اجازت سے ہم نے شہر میں 8 سے زائد علاقوں میں کیمپ لگا رکھے ہیں۔ تاکہ سیلاب متاثرین کی زیادہ سے زیادہ امداد کی جاسکے. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید الحسن چشتی نے بتایا طلباء و طالبات اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button