ہارون احمد نواب کی ریونیو آفیسر امتحانات میں ملک بھر میں پہلی پوزیشن
لاہور(نمائندہ خصوصی) ہارون احمد نواب نے ریونیو آفیسر امتحانات میں ملک بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا ہائوس میں نومبر 2022 کے کمرشل سپرنٹنڈنٹ سے ریونیو آفیسر کے منعقدہ امتحان میں ہارون احمد نواب کمرشل سپرنٹنڈنٹ سنٹرل سرکل لیسکو نے 70 فیصد سے زائد نمبر لیکر ملک بھر کے تمام ڈسکوز میں پہلی پوزیشن حاصل کی جو کہ لیسکو کیلئے ایک بڑا اعزازہے۔ پہلی پوزیشن کے حصول پر انہیں لیسکو کے افسران و ملازمین کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر ہارون احمد نواب کا کہنا تھا کہ یہ سب ان کے والدین کی دعائوں اور سینئرز کی رہنمائی کی بدولت ممکن ہوا۔