لاہور: تحریک انصاف کی ’’الیکشن کرائو، ملک بچائو ریلی‘‘

عمران خان ملک کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں، چوہدری اورنگزیب کا شرکا سے خطاب
لاہور (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری اورنگزیب کی جانب سے حلقہ NA-137 میں "الیکشن کراو ملک بچاو تحریک” کے سلسلے میں بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا آغاز الکبیر ٹاؤن لاہور سے ہوا جہاں سے اخترآباد ، شیر گڑھ اور حجرہ شاہ مقیم سے ہوتی ہوئی انصاف ہاؤس فخر ٹاؤن پہنچی۔ ریلی فخر ٹاؤن سے دیپالپور کے لیے روانہ ہوئی حلقہ کی عوام کی بڑی تعداد کی شرکت کی جگہ جگہ ریلی کی آمد پر اہل علاقہ کی جانب سے والہانہ استقبال اور پھولوں کی پتیاں نچھاور۔کی گئی ریلی کے شرکاء نے "الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ” کے نعرے لگوائے ریلی فخر ٹاؤن سے فرید کوٹ اور رضوی چوک سے ہوتی ہوئی دیپالپور میں اختتام پذیر ہوگی۔ جگہ جگہ عوام کی جانب سے چوہدری اورنگزیب اور ریلی کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ریلی کے شرکاء سے چوہدری اورنگ زیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلد نئے انتخابات کا انعقاد ملک کے لیے اشد ضروری ہے عمران خان ملک کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں انٹرنیشنل کرپٹ ٹولے کو صرف کرپشن اور لوٹ مار کے کیسز ختم کرنے کی فکر پڑی ہے عوام اپنے حقوق کی خاطر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں پی ڈی ایم کو ملکی مفادات کی کوئی پروا نہیں گورنر پنجاب نے غیر آئینی رات کے اندھیرے میں پنجاب حکومت پر شب خون مارا پی ڈی ایم ہر سیاسی میدان سے بھاگ رہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button