کرنٹ افیئرز پروڈیوسرز کے وفد کی آفتاب چوہدری کی سربراہی میں عمران خان سے ملاقات
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے کرنٹ افیئرز پروڈیوسرز کے وفد سے آفتاب چوہدری کی سربراہی میں ملاقات کی اور ان کی صحتیا بی کے لیے نیک تمنا وں کا اظہار کیا۔عمران خان نے الیکٹرونک میڈیا صحا فیوں کا شکریہ ادا کیا اور ملک میں جمہو ری عمل میں ان کی آواز اور کام کو سراہا۔ عمران خان نے مو جو دہ کی معا شی پالیسیوں پر شدید تنقید کی، اور خطرے کا اظہار کیا کہ اب اس ملک کی قومی سلامتی پر سمجھوتہ کرنے کا ما حول پیدا ہو چکا ہے۔ انہوں کہا کہ میرے دور میں معا شی پالیسیوں کی بدولت ملک میں ترقی کی شرح 6 فیصد کو چھو رہی تھی اور ہم نے اس ملک کو کو رونا کے با وجود نکالا اور تا ریخی ایکسپو رٹس، ریکارڈ ٹیکس جمع کیے اور سب سے زیادہ تر سیلات زر اکٹھی کیں، مو جو دہ حکمرا نوں کے پاس کو ئی عوامی ریلیف کا پرو گرام نہیں۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہو ئے عمران خان نے کہا کہ اس ملک میں اسٹیبلشمنٹ قا نون سے با لا تر ہے اور جب اسٹیبلشمنٹ چا ہے گی تب ہی قانون کے حکمرا نی ممکن ہو گی، جنرل با جوہ نے میرے خلاف سائفر کا مواد امریکہ بھیجا، میرے خلاف اور اپنے حق میں لابنگ کے لیے حسین حقا نی کو ہا ئر کیا گیا۔چڑیا گھر سے میری جما عت کے لو گوں پر جنو بی پنجاب میں پیپلز پا رٹی اور سینٹرل پنجاب میں ن لیگ میں شمو لیت کا دباو ڈالا جا رہا ہے، پیغام دیا جا تا ہے کہ عمران خان پر ریڈ لا ئن لگا دی گئی ہے۔انہوں نے شیخ مجیب اور اکبر بگٹی پر بھی ریڈ لا ئن لگا ئی تھی مگر بلو چستان آ ج تک درد سر بنا ہوا ہے۔عمران خان نے کہا کہ اب پو ری تیاری ہے اور تجر بہ بھی ہو چکا ہے اور اقتدار میں آ کر ملکی معیشت سنبھا ل لیں گے اور اس کے لیے اب ہم روزانہ تیاری کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ طالبان جنگجووں سے مذاکرات ہو سکتے ہیں مگر ملک کے چوروں سے بات چیت ممکن نہیں۔