فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) بگ پکچر کنسلٹنگ کے ساتھ اسکل بلڈنگ کا آغاز
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) بگ پکچر کنسلٹنگ کے ساتھ اسکل بلڈنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ عالمی سطح پر طلباء میں تعلیم کے ساتھ مہارت کی اہمیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہونے کی ناطے پاکستان عالمی افرادی قوت کے میدان میں بہت بڑا کردار ادا کر سکتا ہے – اس کے لیے طلبا کو طالب علمی کے زمانے سے ہی مہارت حاصل کرنا ضروری ہے۔ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) نے بگ پکچر کنسلٹنگ کے ساتھ مل کر طلبا میں سکل بلڈنگ کے لیے ایک تاریخی سلسلے کا آغاز کیا ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، FBISE کے چیئرمین قیصر عالم نے کہا ہے کہ، "ہم اندرون اور بیرون ملک اپنے تمام پاکستانی پارٹنر اداروں میں طلباء کی مہارت اور ہنر لیے بگ پکچر کنسلٹنگ کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔
ایف بی آئی ایس ای نے 2023 کواسکل بلڈنگ کا سال قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ سب اقدامات ہمارے وژن کے مطابق ہیں اس سلسلے میں ، ہم ابتدائی طور پر کھیل اور بزنس میں مہارت کے ساتھ ساتھ ،حاضری کو یقینی بنانے کے لیے مختلف پہلوؤں پر کام کریں گے۔ اس سے اساتذہ اور طلباء یکساں فائدہ اٹھائیں گے۔ بگگر پکچر کنسلٹنگ کے بانی، حیدر علی داؤد نے کہا کہ، "یہ تعلیم کے میدان میں ایک انقلابی اقدام ہے جس کی پاکستان بھر میں اشد ضرورت ہے۔ تعلیمی نظام اتنا ہی اچھا ہوتا ہے جتنا اس کے اساتذہ اور طلباء۔ ہم ایک ایسی گلوبل دنیا میں رہتے ہیں جہاں تعلیم اور مہارت یکساں اہمیت رکھتے ہیں، میں طلبا اور اساتذہ کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے پر FBISE کا بے حدشکر گزار ہوں۔