وی ایکسپو اور حبیب رفیق گروپ کے درمیان معاہدہ
آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور سائبر اسپیس کا مستقبل تابناک ہے، نعیم ثاقب
لاہور(نمائندہ خصوصی)وی ایکسپو اور حبیب رفیق گروپ کی کمپنی ایف ڈی ایچ کے مابین بڑا معاہدہرئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے مایہ ناز گروپ حبیب رفیق اور ورچوئل ایکسپوز میں منفرد شناخت رکھنے والے گروپ وی ایکسپو کے مابین معاہدہ طے پاگیا ہے ۔وی ایکسپو حبیب رفیق گروپ کو رئیل اسٹیٹ سے متعلق ایسا ورچوئل ایکسپو کا پلیٹ فارم فراہم کرے گی جو سائبر اسپیس پر بھی حبیب رفیق گروپ کا لوہا منوانے میں معاون ہوگا ۔ بالکل جس طرح کے پاکستان کے طول وعرض پر یہ گروپ اپنے کام کے ان مٹ نقوش رکھتا ہے ۔ معاہدے پر دستخط کی سادہ سی تقریب حبیب رفیق گروپ لاہور آفس میں منعقد کی گئی۔ جس میں وی ایکسپو کے بانی و چیئرمین نعیم ثاقب صاحب اور کیپٹل اسمارٹ سٹی کی جانب سے اسمارٹ فیوچر ٹیکنالوجیز کے جنرل مینجر جناب شہزاد خلیل صاحب نے شرکت کی۔
وی ایکسپو کے بانی و چیئرمین نعیم ثاقب نے کہا کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور سائبر اسپیس پر کام کرنے کا اسکوپ اور پہلے سے بہت زیادہ بڑھ چکا ہے ۔ وی ایکسپو ایک ایسا پلیٹ فارم ہےجہاں آپ کو کسی آفس یا کام کرنے کے لیےل مخصوص ماحول کی ضرورت نہیں ۔ آپ اپنا بزنس صرف ایک لیپ ٹاپ پر بہتر انٹرنیٹ سروس کے ساتھ جہاں سے چاہیں جاری رکھ سکتے ہیں۔ یہ سوفٹ ویئر وقت اور زمینی حدود سے آگے آپ کی سیلز بڑھانے اور کسی بھی پروجیکٹ کی افادیت میں مزید اضافہ کرے گا۔حبیب رفیق گروپ رئیل اسٹیٹ کا بڑا نام ہے ان کی پرفارمنس اور نام میں مزید چار چاند اس سوفٹ ویئر کے اضافے سے لگنے کی امید ہے ۔ حبیب رفیق گروپ جس طرح رئیل اسٹیٹ میں وی ایکسپو کے ذریعے اپنے کام کو بڑھانے اور اس میں نئی جدت لانے کا عزم رکھتا ہے وہ آنے والے وقتوں میں وہ تمام رئیل انڈسٹری کے لیے قابل تقلید بنے گا۔