فیصل بینک مالیاتی شعبے میں جامع اور متنوع ورک کلچر کے فروغ کیلئے کوشاں

لاہور (کامرس رپورٹر) فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے کنیکٹ ہیئر (ConnectHear) کے تعاون سے جوہر ٹاؤن، لاہور میں معذور افراد کے ماڈل برانچ کا افتتاح کردیا ہے۔ برانچ کا مقصد سماعت سے محروم افراد کو بینکاری کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

فیصل بینک کا کنیکٹ ہیئر سے شراکت داری کا مقصد خدمت اور جدت کے اصولوں کے مطابق ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ ایف بی ایل برانچ سماعت سے محروم افراد کے لیے معاون ثابت ہوگی۔ کنیکٹ ہیئر فیصل بینک کے عملے کو ورچوئل سائن لینگویج انٹرپریٹیشن ایپلی کیشن کو بہتر طور پر سمجھنے میں معاونت کے لیے تربیتی ورکشاپ منعقد کرے گا۔

مہمان خصوصی اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نے اس موقع پر اظہار کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ Diversity, equity and inclusion (ڈی ای آئی) کے یہ اقدامات بڑی کامیابیوں کی جانب ایک قدم ہے اور اس میں شرکت ہر فرد کا حق ہے۔ انہوں نے خصوصی طور پر معذور افراد کے لیے بنائی گئی برانچ کا دورہ کیا اور سب تک مالیاتی خدمات فراہم کرنے کے فیصل بینک کے اقدام کو سراہا۔

فیصل بینک برانچ ڈسٹری بیوشنز کے سربراہ محمد رضوان الحق نے کہا کہ اسلامی اصولوں کے ساتھ حقیقی ہم آہنگی کے لیے فیصل بینک سب کو مالیاتی خدمات فراہم کرنا چاہتا ہے۔ تمام صارفین کو جامع بینکنگ سہولت فراہم کرنے کے عزم کو دہراتے ہوئے رضوان الحق نے کہا کہ کام میں تنوع، مساوات اور شمولیت کو ترجیح دینے کی وجہ سے بہترین صلاحیت کے حامل افراد کے لیے ہمارا ادارہ پُرکشش ہے اور ہم بھی ایسے باصلاحیت افراد کو اپنے ساتھ جوڑے رکھتے ہیں۔ ڈی ای آئی پر توجہ مرکوز کرنے سے ہمارے ملازمین پرسکون ماحول میں کام کرتے ہیں۔ اس طرح ان کی تخلیقی اور اختراعی صلاحیت کھل کر سامنے آتی ہے۔

اس موقع پر فیصل بینک میں ڈی ای آئی کی سربراہ، لرننگ اینڈ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ حبیبہ سلمان نے ماڈل برانچ کا افتتاح کیا اور فیصل بینک کے ڈی ای آئی اقدامات کی تعریف کی۔

کنیکٹ ہیئر کی سی ای او عظمیٰ دھانجی نے کہا کہ کنیکٹ ہیئر فیصل بینک کے مثبت اقدامات کی حمایت اور اس مشترکہ کوشش کے ذریعے بینکنگ منظر نامے کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ فیصل بینک نے ہمیں ڈی ای آئی کے اقدامات کے لیے تعاون کا موقع فراہم کیا ہے۔ ہم مل کر سب کو، خاص طور پر معذور کمیونٹی کا مالیاتی طور پربااختیار بنا سکتے ہیں۔ ہم مالی شمولیت کے ساتھ تمام پسماندہ کمیونیٹیز کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

فیصل بینک اسلامی اصولوں کے مطابق معاشرے کے تمام طبقات کی برابری کی سطح پر مالی خوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button