سول سوسائٹی کا نئے میثاق جمہوریت کا مطالبہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان ڈویلپمنٹ الائنس (پی ڈی اے) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) اور نیشنل پریس کلب (این پی سی) نے اسلام آباد میں نئے میثاق جمہوریت پر ایک قومی بات چیت کا انعقاد کیا۔
اس بات چیت میں سول سوسائٹی نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ نئ میثاق جمہوریت(Charter of Democracy) کے لئے با معنی بات چیت کا آغاز کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ عمل، جامع ہونا چاہیئے اور اس میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شریک ہونگے۔ تقریب کی صدارت نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کی۔ دیگر مقررین اورمختلف سیاسی جماعتوں کے سینئر رہنمائوں نے معروف سیاست دان سنیٹر سیف اللہ ابڑو، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، جنرل سیکرٹری پی ایف یو جے ناصر زیدی، صدر ایم پی سی انور رضا، پاکستان ڈویلپمنٹ الائنس کے قومی کنویئر ضیا الرحمان، آئنی ماہر ظفر اللہ خان، پاکستان بار کونسل کے نمائندے شاہ خاور، سول سوسائٹی کی رہنماہ ثمینہ نذیر شامل تھے۔