افراد باہم معذوری کا اپنے کاروبار میں جدت اور مہارت کا مظاہرہ

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) پاکستان میں افراد باہم معذوری کے لئے تیار کردہ فاسٹ ٹریک ایکسلیریشن پروگرام انوویشن چیلنج فیوچر میکرز (آئی سی ایف) سے مستفید ہونے والے افراد باہم معذوری کی کاروباری صلاحیتوں کی رونمائی کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا ۔ یہ تقریب پروگرام کے آٹھ اسٹارٹ اپس کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے تاکہ وہ اپنے منفرد خیالات کو سامنے لائیں ، جو کاروباری دنیا میں افراد باہم معذوری کی بے پناہ صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں۔

آئی سی ایف، نابینا پن کی روک تھام اور افراد باہم معذوری کی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے وقف تنظیم سائٹ سیورز اور سماعت سے محروم افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے وقف ایک پاکستانی اسٹارٹ اپ ڈیف ٹاک اور کے درمیان ایک اشتراک ہے، جسے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ فاؤنڈیشن کی مالی معاونت حاصل ہے۔

اس تقریب رونمائی میں ایک محتاط اسکریننگ کے عمل کے ذریعہ منتخب کردہ پہلے گروپ کے لئے ایک راستہ فراہم کیا۔ پاکستان کے چاروں صوبوں کی نمائندگی کرنے والے اسٹارٹ اپس کو آٹوموٹو، آرٹ، فوڈ اینڈ ہاسپٹلٹی، فیشن اور تعلیم جیسی متنوع صنعتوں میں اپنے خیالات اور حل پیش کرنے کا موقع ملا۔

اس تقریب میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم، حکومت، کارپوریٹ سیکٹر اور ترقیاتی ایجنسیوں کے ممتاز شرکاء نے شرکت کی اور ایک جامع ماحول کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا جو تمام افراد کی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتا ہے۔

سائٹ سیورز پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر منزہ گیلانی نے اس پروگرام کی قیادت کرنے پر ڈیف ٹاک کو مبارکباد پیش کی اور اپنے پرامید نقطہ نظر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم اس اقدام کو کامیاب بنانے میں ڈیف ٹاک کے کردار کی تعریف کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ ہماری شراکت داری ایک ایسی تحریک تخلیق کرنے میں مدد دے گی جہاں افراد باہم معذوری کاروباری افراد نہ صرف ترقی کریں گے بلکہ بے شمار دوسروں کے لئے مشعل راہ بھی بنیں گے۔

ڈیف ٹاک کے سی ای او علی شبر نے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ڈیف ٹاک میں ہمیں اس بات کا تجربہ ہے کہ کس طرح افراد باہم معذوری کو اپنے کاروبار کو شروع کرنے اور بڑھانے میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مجھے اس قابل ذکر اقدام کے لئے سائٹ سیورز کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے اور ہم نے مل کر کاروباری افراد کو اپنے خیالات اور حل کو بہتر بنانے کے لئے ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔

کمیونٹی امپیکٹ اینڈ انگیجمنٹ،کارپوریٹ افیئرز اور برانڈ اینڈ مارکیٹنگ ،اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی ہیڈ تسنیم مرزا نے مزید کہا کہ "اسٹینڈرڈ چارٹرڈ میں افرراد باہم معذوری کو بااختیار بنانا اور کامیاب اسٹارٹ اپ بننے کی جانب ان کے سفر کو فروغ دینا ہمارا ویژن ہے۔ ہم ایک ایسے مستقبل کو فروغ دینے کے لئے وقف ہیں جہاں یہ پاکستان بھر میں روزگار کے مواقع پیدا کریں۔

نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کے سی ای او عاصم شہریار حسین نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس طرح کے اقدامات پاکستان میں ایک جامع اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لئے اہم ہیں۔ میری امید ان سماجی کاروباری افراد کی صلاحیت پر منحصر ہے جو نہ صرف ایک مضبوط سماجی اور معاشی اثر ڈالیں گے بلکہ دیرپا تبدیلی کے محرک کے طور پر بھی کام کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button