اے پی ایس پشاور کے شہداء کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

حویلی (نمائندہ خصوصی)سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کے لیے تعزیتی ریفرنسز کے سلسلے میں پائلٹ ہائی سکول حویلی کہوٹہ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ عمران شاہین نے کی جبکہ مہمان خصوصی KZK فاؤنڈیشن کی چئیر پرسن محترمہ خدیجہ زرین تھیںتقریب میں چیئرمین میونسپل کمیٹی، اسسٹنٹ کمشنر حویلی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ حویلی، صدر پریس کلب حویلی، صدر انجمن تاجران کے علاوہ طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے KZK‏ فاؤنڈیشن کی چئیر پرسن محترمہ خدیجہ زرین خان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ حویلی کھوٹہ ایک نظر انداز شدہ اور پسماندہ اسٹیشن ہے جہاں لوگوں کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے مگر یہاں کے عوام نہایت قابل سلجھے ہوئے سب سے زیادہ پڑھے لکھے ہیں ہماری فاؤنڈیشن عوامی مسائل کے حل کے لیے کام کر رہی ہے ہم حویلی کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، اگلی بار جب میں حویلی کا دورہ کروں گی تو ڈپٹی کمشنر کے ساتھ سرکاری سکولوں کے مسائل کا جائزہ لینے اور ان کے حل میں مدد کے لیے ہ جگہ جاؤں گی ہم اسکول کی عمارتوں کی تعمیر اور فرنیچر کی فراہمی کتب ودیگر ضروریات سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے تعاون کریں گے۔


ہم بھیڈی میں قابل لوگوں پر مشتمل اسکول قائم کریں گے تاکہ بچوں کے ساتھ بچیوں کی تعلیم اور انکو ہنر مند بننے کی تربیت دی جا سکے۔ اس موقع پر انہوں نے بھیڈی کے عوام کو سردی میں برف کی وجہ سے سڑکوں کی بندش کی وجہ سے مشکلات ہوتی ہیں سڑکوں کو پورا سال کھلا رکھنے کے لئے ڈوزر مشینوں کے ڈیزل فراہمی کے لئے ایک لاکھ روپے اور پائلٹ ہائی سکول کے ہال کی تعمیر کے لیے بھی ایک لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا جبکہ ادویات فراہمی کا بھی یقین دلایا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حویلی عمران شاہین نے کہا کہ نو سال گزرنے کے بعد بھی سانحہ آرمی پبلک سکول کا غم تازہ ہے۔ 16 دسمبر ہرسال ہمیں آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا رہے گا۔ شہید بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہیں۔
محترمہ خدیجہ زرین خان نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بیش بہا قربانیاں پیش کیں اور وطن عزیز پاکستان اور آزادکشمیر کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا ہے ہم اے پی ایس شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور انکے والدین اور دیگر لواحقین کے صبر اور اس پر اجر عظیم کی دعا کرتے ہیں معززین ضلع نے کہا کہ آج تو خدیجہ زرین خود چل کر ہمارے ضلع آئیں ہیں اگلی بار ہماری دعوت پر جب تشریف لائیں گی تو ہم انکا محمود گلی سے شاندار استقبال کرکے بڑے قافلے کے ہمراہ حویلی لائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button