گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کی بھارتی سپریم کورٹ کے جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت

لندن/اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور کشمیری تنظیم کے چیئرمین راجہ سکندر خان اور صدر کالا خان جو کہ تارکین وطن کی نمائندگی کرتے ہیں اور معروف تھنک ٹینک گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل نے مشترکہ طور پر جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے اعلامیے کے مطابق ابتدا میں فاشسٹ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے 2019 میں ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کردیا جس نے خطے کو اہم خود مختاری دی تھی اور تقریبا ساڑھے 12 ملین آبادی کی ریاست کو دو وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔
چیئرمین راجہ سکندر خان، صدر کالا خان، سیکرٹری جنرل زاہد خان، صدر لندن چیپٹر راجہ سلطان ذی الحسن علی خان، نیز صدر اے جے کے چیپٹر سید شبیر احمد اور گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے عہدیداران نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا۔گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے چیئرمین راجہ سکندر خان اور صدر کالا خان نے کہا کہ ’’کوئی بھی فیصلہ حتمی نہیں ہوتا چاہے وہ سپریم کورٹ کا ہی کیوں نہ ہو۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک سیاسی لڑائی ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری ہے اور ہمارے کشمیری لوگوں نے اپنی جدوجہد آزادی کے حصول کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں اور ہم اسے اس وقت تک ادھورا نہیں چھوڑیں گے جب تک بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کے لوگوں کو ان کا بنیادی پیدائشی حق خود ارادیت نہیں دیا جاتا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button