نسل نو کو شہداء کشمیر کی تاریخ سے روشناس کرایا جائے، خدیجہ زرین خان

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی) چیئرپرسن کے زیڈ کے فاؤنڈیشن محترمہ خدیجہ زرین خان نے کہا ہے کہ نسل نو کو شہداء کشمیر کی تاریخ سے روشناس کرایا جائے۔ یوم شہدائے کشمیر اور یوم شہدائے جموں، یوم الحاق پاکستان، یوم تاسیس آزاد کشمیر اور یوم پاکستان و جشن آزادی سمیت تمام قومی و ریاستی ایام منانے کا مقصد چھٹی نہیں بلکہ قوم خصوصاً نئی نسل کو اس دن کے حوالے سے آگاہی دینا ہوتی ہے۔ حکومت، تعلیمی ادارے اور معاشرے کی قابل شخصیات اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار محترمہ نے یوم شہداء کشمیر کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

محترمہ خدیجہ زرین خان نے کہا کہ 13 جولائی 1931 کو جن 22 کشمیریوں نے سری نگر جیل کے سامنے اذان کی تکمیل میں جانیں پیش کیں، اس کی مثال تاریخ اسلام میں نہیں ہے۔ کشمیریوں کا یہ جذبہ ہی تھا جس نے دو قومی نظریہ کو مزید مضبوط کیا۔ قائد اعظم اور علامہ محمد اقبال نے بھانپ لیا تھا کہ ہم ہندوؤں کے ساتھ اکٹھے نہیں چل سکتے۔ ہماری دینی روایات، اقدار، اطوار اور رسومات الگ ہیں۔ ڈوگرہ مظالم کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد تاریخ ساز ہے جنہوں نے کھالیں کھینچوا لیں مگر اسے تسلیم نہیں کیا۔

محترمہ خدیجہ زرین خان نے مزید کہا کہ آزادی نعمت ہے اور ہم نے اسے حاصل کر لیا ہے۔ اب وقت ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو اس عظیم قربانی اور جدوجہد سے روشناس کرائیں تاکہ وہ بھی ان اقدار کو سمجھ سکیں اور ان کی حفاظت کر سکیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button