وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کا زخمی صحافی اصغرحیات کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر امیر مقام کا صدر کشمیر گلگت بلتستان بیٹ رپورٹر اصغر حیات کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے صحافی اصغرحیات کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کی خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی میں صحافیوں کا اہم کردار ہے، حکومت صحافیوں کے تحفظ اور فلاح بہبود کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان منفرد سیاسی و جغرافیائی حالات پر مشتمل علاقے ہیںاوربیٹ رپورٹرز ان علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر گلگت بلتستان بیٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن مسئلہ کشمیر کو ابلاغی محاذ پر اجاگر کررہی ہےاور ہم پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں صحافیوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔