راجہ عرفان سلیم جیسے آفیسرز کشمیر کا فخر ہیں، راجہ سکندر خان
چیئرمین گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل نے آزاد کشمیر پولیس کے اے آئی جی کو تعریفی سرٹیفیکیٹ پیش کیا
لندن (نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر پولیس کے سینئر آفیسر اسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس مظفرآباد راجہ عرفان سلیم برطانیہ کا نجی دورہ مکمل کر کے ہیتھرو ایئرپورٹ لندن سے پاکستان کے لیے روانہ۔ چیئرمین گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل راجہ سکندر خان،آزاد کشمیر کے سابق وزیر برقیات و اطلاعات محمود ریاض، ممتاز برطانوی راہنماؤں راجہ شبیر، راجہ یاسین،راجہ صدیق،نجابت بھٹی، سابق مشیر اطلاعات وزیراعظم آزاد کشمیر ،جرنلسٹ اورنگزیب چوہدری، راجہ شہزاد سلیم اور ثاقب صابر سمیت دیگر نے انہیں الوداع کیا۔چیئرمین گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل راجہ سکندر خان نے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس راجہ عرفان سلیم کو پولیسنگ اور امن عامہ کے حوالے سے کمیونٹی کے لیے خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا، راجہ سکندر نے اے آئی جی پی راجہ عرفان سلیم کی خاص طور پر اوورسیز کشمیریوں کی خدمات پر تعریف کی۔ اپنے اختتامی کلمات میں راجہ سکندر خان نے کہا کہ ہمیں آزاد جموں و کشمیر میں اتنے ایماندار اور بہادر سینئر پولیس آفیسر پر فخر ہے کیونکہ اے آئی جی پی راجہ عرفان سلیم میرپور کا فخر ہیں جن سے ہمارے تمام برادری ،ذاتیں اور قبیلے محبت کرتے ہیں۔