بھارتی مسلح افواج کشمیر اور خالصتان کے بے گناہ لوگوں پر انسانی حقوق کی پامالی اور مظالم کا ارتکاب کر رہی ہے، راجہ سکندر خان
لندن (نمائندہ خصوصی) برطانیہ میں مقیم کشمیری بین الاقوامی تنظیم جو ڈائاسپورا کی نمائندگی کرتی ہے اور عالمی شہرت یافتہ تھنک ٹینک گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے چیئرمین نے بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر کشمیری کارکن بران وانی کی ساتویں برسی کا اہتمام کیا جہاں بہت سے کشمیری اور سکھ جمع ہوئے اور انسانی حقوق کے خلاف احتجاج کیا۔ غیر قانونی طور پر بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارتی مقبوضہ پنجاب کے بے گناہ لوگوں کے خلاف حقوق کی پامالی اور مظالم اور کشمیریوں اور سکھوں دونوں نے نعرے لگائے ”بھارت کشمیر اور خالصتان میں انسانی حقوق کی پامالی اور مظالم بند کرے اور کشمیر اور خالصتان کو آزاد کرے”۔
شدید بارش کے ساتھ خراب موسم کے باواجود کشمیری اور سکھ بھی اچھی خاصی تعداد میں جمع ہو کر بھارتی حکومت اور اس کی مسلح افواج کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جو کشمیر اور خالصتان (بھارتی مقبوضہ پنجاب)
میں انسانی حقوق کی وحشیانہ خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
چیئرمین راجہ سکندر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتی مسلح افواج کشمیر اور خالصتان کے بے گناہ لوگوں پر انسانی حقوق کی پامالی اور مظالم کا ارتکاب کر رہی ہیں اور عالمی برادری اس سب پر کیوں آنکھیں بند کیے ہوئے ہے اور اس انسانی حقوق کے نام نہاد چیمپئن کیوں نہیں؟ کشمیر اور خالصتان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے بھارتی حکومت پر دباؤ نہیں ڈال رہے اور انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت پر کشمیر اور خالصتان میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوانے کے لیے دباؤ ڈالے اور بھارت کشمیریوں اور خستانیوں کو ان کا پیدائشی حق خود ارادیت دے
مشیر برائے صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری دل پزیر، چیئرمین پاکستان محب وطن محاذ چوہدری طارق محمود، آکسفورڈ یونیورسٹی کے امام و ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ رمزی، انفارمیشن سیکرٹری ریحانہ علی ایڈووکیٹ اور دیگر کئی کشمیری کارکنوں نے بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر ہونے والے پرامن احتجاج میں شرکت کی۔