خدیجہ زرین خان کی ڈپٹی کمشنر راولا کوٹ سید ممتاز کاظمی سے خصوصی ملاقات، عوام مسائل کی نشاندہی کی
راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی) ممتاز سماجی کارکن ، چیئرپرسن کے زیڈ کے فائونڈیشن خدیجہ زرین خان کی ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظمی سے ملاقات، آزاد کشمیر بالخصوص پونچھ میں تعلیمی مسائل ، پیپر مارکنگ، لینڈ مافیا، خود ساختہ مہنگائی اور قبرستانوں کی اراضی پر قبضوں بارے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر خدیجہ زرین خان کا کہنا تھا کہ گڈ گورننس عوامی مسائل کا واحد حل ہے، کم وسائل میں رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ مسائل حل کرنا ہی اصل قابلیت ہے۔ پونچھ کا جغرافیہ باقی تمام اضلاع سے مختلف ہے اور یہاں کی انتظامیہ کو مختلف قسم کے چیلنجز سے نمٹنا پڑتا ہے۔ خدیجہ زرین خان نے خصوصی ملاقات میں ابتر حالات کے باوجود ڈپٹی کمشنر کی بھرپور محنت کی خوب ستائش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انتھک جدو جہد سے ڈپٹی کمشنر پونچھ نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔