ممتاز ماہر تعلیم و سماجی رہنما چیر پرسن KZKفاونڈیشن محترمہ خدیجہ زرین خان نے 11دسمبر 2023 کو برصغیر یومِ سیاہ قرار دے دیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ممتاز ماہر تعلیم و سماجی رہنما چیر پرسن KZKفاونڈیشن محترمہ خدیجہ زرین خان نے 11دسمبر 2023 کو برصغیر یومِ سیاہ قرار دے دیا۔خدیجہ زرین خان نے کہا کہ دنیا کے سامنے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا راگ لاپنے والا بھارت اور اس کا عدالتی نظام انتہا پسند مودی اور BJP کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا۔آرٹیکل 370 اور 35A کی منسوخی کو سپریم کورٹ آف انڈیا کی طرف سے درست قرار دینے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتی ہوں بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ کشمیریوں کے آئینی،قانونی و انسانی حقوق کے قتل کے مترادف ہے۔بھارت آئینی دہشگردی سے کشمیریوں کو ان کے بنیادی انسانی حق خودارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتا ۔بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 منسوخ کرنے کے خلاف دائر اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ہندو انتہا پسند مودی سرکار کا 5 اگست 2019 کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے بھارتی آئین کے مطابق جموں کشمیر کو باقی بھارتی ریاستوں کے برابر قرار دیا گیا ہے، بھارتی سپریم کورٹ نے جموں کشمیر کو یوینین ٹیریٹری کی بجائے بھارتی ریاست کادرجہ دیکر انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔ یہ فیصلہ عین مودی حکومت کی خواہش کے مطابق دیا گیا ہے، سپریم کورٹ آف انڈیا نے اقوام متحدہ کی قراردادوں، سابق بھارتی حکومتوں کے اقدامات اور اکثریتی کشمیریوں کی خواہشات اور حقائق کے برعکس سنایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مودی کے دور میں بھارت کی سپریم کورٹ مودی کورٹ میں تبدیل ہو چکی ہے۔ جموں کشمیر کے ڈیڑھ کروڑ لوگ کبھی بھی بھارت کواپناملک تسلیم نہیں کرسکتے۔کشمیریوں کو بھارتی سپریم کورٹ پر کبھی بھی اعتبار نہیں رہا، اہل جموں کشمیر اپنی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے میرا اقوامِ عالم اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے یہ مطالبہ ہے کہ کیا یہ ظلم کیا یہ جبر انہیں نظر نہیں آتا اقوامِ عالم اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس ظلم اس لا قانونیت کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت دیں اور باالخصوص پاکستان کے دفترِ خارجہ اور دیگر اداروں کو چاہیے کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حثیت کی منسوخی کے مقدمے کو عالمی عدالت میں چیلنج کرے اور جس طرح ہر محاز پر پاکستان کشمیر کا دفاع کرتا ہے یہ مقدمہ بھی عالمی عدالت میں لے جا کر بھارت کو اپنے عزائم میں مکمل ناکام کرے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button