ایتھوپیا کے نائب وزیراعظم کی پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق سے ملاقات

ڈیوس، سوئزر لینڈ: ایتھوپیا کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ڈیمک میکونن کی پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران دو طرفہ اور کثیر الجحتی تعاون کو مزید مضبوط بڑھانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ایتھوپین وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزیراعظم کو بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں پاکستان میں ایتھوپیا کا سفارت خانہ کھولا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، ہنر کی منتقلی کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں ایتھوپیا کی جانب سے سفارت خانے کا باضابطہ افتتاح 11 مئی سن 2023 کو کیا گیا تھا جبکہ جمال بیکر عبداللہ پاکستان میں اتھوپیا کے پہلے سفیر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button