فرخ حبیب نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جداکرلیں
لاہور(ممتازنیوز) فرخ حبیب نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جداکرلیں اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔استحکام پاکستان پارٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نومئی کے افسوسناک واقعات کے بعد ہم گھروں سے دورتھے ۔تین ہفتے سے میں کسی سے رابطے میں نہیں تھا۔