بنوں میں فورسز پرافغان شہری کا خودکش حملہ، 2 شہری شہید،3 فوجیوں سمیت 10 زخمی

راولپنڈی: بنوں میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں 2 شہری شہید اور 3 فوجیوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 26 نومبر کو موٹرسائیکل سوار خود کش بمبارنے بنوں ضلع کے جنرل علاقے بکہ خیل میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے نتیجے میں دو شہری شہید ، سات زخمی اور تین فوجی بھی زخمی ہوئے۔خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں 26 نومبر کو خود کش دھماکا کرنے والا افغان شہری نکلا۔

بیان کے مطابق خود کش بمبار کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی جو حافظ گل بہادر گروپ سے وابستہ تھا۔ دہشت گرد کا نام رابن اللہ ولد خانور گل جبکہ اُس کا تذکرہ نمبر 08916164 ہے۔ رابن اللہ 26 نومبر کو افغان شناختی کارڈ پر پاکستان میں داخل ہوا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button